donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Moin Giridihvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بیمار ہو گیا ہوں الفت میں آپ کی *
غزل

بیمار ہو گیا ہوں الفت میں آپ کی
لگتا نہیں ہے دل کہیں چاہت میں آپ کی
دیکھے جو اک دفعہ تو شرمائے چاند بھی
واللہ کیا کشش ہے صورت میں آپ کی
جو دل میں آئے آپ سزا دے ہی دیجئے 
میں آگیا ہوں آج حکومت میں آپ کی
اک میں ہی نہیں کہتا ہے یہ سارا زمانہ
آتی ہے بو محبت کی نفرت میں آپ کی
دنیا نئی آباد کریں بھی تو کس طرح
برباد ہو گیا ہوں حسرت میں آپ کی
دنیا کی کوئی شئے نہیں آتی ہے اب نظر
میں کھوگیا ہوں اس طرح سنگت میں آپ کی
کہئے نہ بے وفا کبھی اپنے معینؔ کو
حاضر ہوں صدق دل سے خدمت میں آپ کی

معین گریڈیہوی

Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 395