* اس دور میںجینا ہے تو پہچان کے لئے *
تعلیم
اس دور میںجینا ہے تو پہچان کے لئے
تعلیم ضروری ہے مسلمان کے لئے
تعلیم سے انساں کی سنورتی ہے زندگی
تعلیم گر نہیں ہے تو ادھوری ہے بندگی
عزت وقار اور اپنی شان کے لئے
تعلیم ضروری ہے مسلمان کے لئے
تاریخی سیمینار میں سب لوگ آئے
بیداری کانفرنس کی عظمت بڑھائے
مضبوط ہاتھ کیجئے ایوان کے لئے
تعلیم ضروری ہے مسلمان کے لئے
تعلیم اپنے بچوں کو اچھی دلائیے
پہلے ہر اک زبان سے اردو پڑھائیے
پیغام ہے یہ میرا ہر انسان کے لئے
تعلیم ضروری ہے مسلمان کے لئے
تعلیم جس کے پاس میں ہے آج اے معینؔ
اس شخص کا ہے واقعی رتبہ بڑا حسین
ہر عاقل و بالغ نوجوان کے لئے
تعلیم ضروری ہے مسلمان کے لئے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
|