|
* انجان رشتے *
انجان رشتے
تم میرے بہت قریب ہو
میں تمہارے بہت قریب ہوں
ذہنی طور پر
انجان رشتے سے جڑے
لیکن پھر بھی ہم دور ہیں
اس ریگستان کی طرح
جس کی دوریاں
مسافر کو تھکا دیتی ہیں
اس سمندر کی طرح
جس میں پانی تو آپس میں
گھل مل جاتے ہیں
مگر ایک کنارا
دوسرے کنارے سے مل نہیں سکتا
جو ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں
امید کے سہارے ایک دوسرے پر ٹکے ہیں
ٹھیک ویسے ہی
جیسے ہمارے تمہارے رشتے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
|
|