|
* شب وروز *
شب وروز
شب وروز دل میں ایک درد لئے
اپنے کو مصروف رکھنے کا بہانہ
اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی کوشش
تاکہ میرے چہرے کو کھلی کتاب کی طرح
نہ پڑھ لے کوئی
میں جو ہوں وہ نہیں ہوں
کیوں نہیں کہہ دیتا سبھوں سے
اس بات کا کیسے اظہار کروں
آخر میں کیا چاہتا ہوں
میری چاہت کیا ہے
میری خواہش کیا ہے
خود کو برباد کردیا میں نے
تمہارے لئے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|
|