|
* عید کا جشن *
عید کا جشن
میٹھی سلونی عید ہے آئی
رنگ برنگی عید ہے آئی
خوش ادا‘ دلربا
حنا کی مہک میں‘ رچی ہے عید
چوڑیوں کی کھنک میں‘ سجی ہے عید
کلیوں کی چٹک میں‘ بسی ہے عید
عید میں خوشی کی لہر ’جگا رہی ہے
چاہت کے گیت‘ سنا رہی ہے
روح کو مسرت سے سرشار
اور
دل کو نغمہ بار کررہی ہے
تمام آنگنوں میں
شادمانی کے چراغ جلے ہیں
تمام چہروں پر
خوشی کے پھول کھلے ہیں
لیکن
خوشی و مسرتوں کے ساعتوں میں
یہ غم کی لہر کیوں ؟
خوشی کے ساتھ ہی
آنکھیں چھلک گئیں کیوں؟
کچھ سمجھ میں نہیں آتا
ہر طرف دھند سی ہے
اسی دھند میں عید کا چاند
طلوع ہوا ہے
عید کا چاند ہے کہ درد کاچاند
ایک بے نام سی اداسی ہے
جس کی چاہت ہمیں ستاتی ہے
ہم اس عید کے منتظر ہیں
چاند نکلے
کسی جانب تیری زیبائی کا
رنگ بدلے
کسی صورت شب تنہائی کا
جب تیری دید ہوگی
تب ہماری عید ہوگی
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|
|