donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Moin Giridihvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جانے دو مدینہ مجھے *
جانے دو مدینہ مجھے

فضل خدا سے آیا ہے یہ حج کا مہینہ
جانے دو مدینہ مجھے جانے دو مدینہ

کتنا حسین دیکھو ہے موقعہ یہ سہانا
طیبہ کے لئے ہو گئے حجاج روانہ
اچھا نہیں لگتا ہے مجھے اب یہاں جینا
جانے دو مدینہ مجھے جانے دو مدینہ

دربار محمدـؐ کی ہر اک بات ہے عالی
آیا نہیں اس در سے کوئی لوٹ کے خالی
لیکے وہاں سے آئوں گا رحمت کا خزینہ
جانے دو مدینہ مجھے جانے دو مدینہ

ہو جائے گا ارمان ہر اک پورا ہمارا
دیکھوں گا وہاں گنبد خضرا کا نظارا
ہو جائے گا ایمان سے پرنور یہ سینہ
جانے دو مدینہ مجھے جانے دو مدینہ

مدت سے ہے معین یہی آرزو میری 
دربار محمد میں گزاروں گا زندگی
اس ہند میں پھر لوٹ کے آئوں گا کبھی نا
جانے دو مدینہ مجھے جانے دو مدینہ

معین گریڈیہوی

Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 392