|
* اللہ کا فیضان ہے *
اللہ کا فیضان ہے
ماہ رمضان المبارک کی انوکھی شان ہے
مرحبا آمد پہ اس کی دل میرا قربان ہے
چھائی رحمت کی گھٹائیں دیکھئے چاروں طرف
کس قدر اللہ کا ‘ بندے پہ یہ احسان ہے
ہوتی ہے اس ماہ میں مقبول ہر اک کی دعا
اس لئے ہر ایک مومن اس کا قدردان ہے
اس مہینہ میں جو روزے رکھتا ہے اے مومنو
جائے گا جنت میں وہ اللہ کا فرمان ہے
رحمتیں و برکتیں آتا ہے لے کے شان سے
واقعی اعلیٰ و بالا یہ مہہ رمضان ہے
جس کو بھی اس ماہ کے روزے سے الفت ہو گئی
خلد میں اس کے لئے جانا بہت آسان ہے
اس مہینہ میں جو روزے رکھتے ہیں دل سے معین
ان پہ جاری دیکھ لو اللہ کا فیضان ہے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|
|