* جشن خوشی منائو ہے یہ عید کا دن *
جشن عید
جشن خوشی منائو ہے یہ عید کا دن
سب کو گلے لگائو ہے یہ عید کا دن
نفرت کو ملت میں بدل دو اے لوگو
شکوے گلے مٹائو ہے یہ عید کا دن
بغض و کینہ رکھو مت اپنے دل میں
سب کے گھر پہ جا ئو ہے یہ عید کا دن
میں بھی تیرے گھر جائوں گا پیار لئے
تم میرے گھر پہ آئو ہے یہ عید کا دن
تم نے کیا تھا پیار سے مجھ کو پہلے جو
وعدہ آج نبھائو ہے یہ عید کا دن
بے چینی اب دل کی بڑھتی جاتی ہے
زیادہ نہ تڑپائو ہے یہ عید کا دن
آئو معین آکے سینے سے لگ جائو
دور نہ مجھ جائو ہے یہ عید کا دن
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|