donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Moin Giridihvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لاچار باپ *
لاچار باپ

کھاتی ہے در در ٹھوکر جینا دشوار ہے 
مانگو مت دہیج بیٹی کا باپ تو لاچار ہے 

ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں میں ہر انسان سے
مانگو نہ تلک تم ڈرو بھگوان سے
یہ تو ظلم ہے اور اتیا چار ہے 
مانگو مت دہیج بیٹی کا باپ تو لاچار ہے 

قسمت کی ماری ہے بیٹی غریب کی
دربدر بھٹکتی ہے بیٹی غریب کی
کرتا نہ کوئی اس پہ دیا اپکار ہے 
مانگو مت دہیج بیٹی کا باپ تو لاچار ہے

بیٹی کی قدر نہیں دنیا میں آج ہے 
مانگنے سے بھیک نہیں دیتا سماج ہے 
سنتا نہیں کوئی عرضی پکار ہے 
مانگو مت دہیج بیٹی کا باپ تو لاچار ہے

کوئی نہ سویدھا سادھن اور انتظام ہے
ماں باپ سب کا ہوا جینا  بھی حرام  ہے
فکر سے ماں کی تو حالت بیکار ہے 
مانگو مت دہیج بیٹی کا باپ تو لاچار ہے

معین گریڈیہوی

Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com

٭٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 404