donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Moin Giridihvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بھرن ہتیا *
بھرن ہتیا

روکو ہتیا روکو جی سب مل کر ہتیا روکو جی
بالیکا بھرن ہتیا مل کر بابو بھیا روکو جی

لڑکیوں کی ہتیاکب تک گربھ میں ہوتی رہے گی
ابلہ ماں ظلم و ستم ہر دور میں سہتی رہے گی
لنگ جانچ یہ روکو جی یہ گھٹیا رتیا روکو جی
بالیکا بھرن ہتیا مل کر بابو بھیا روکو جی

تین سال کا قید اور دس ہزار جرمانہ ہے 
گربھاشئے کو کینسر سے ہر حال میں بچانا ہے
یہ مہاماری رو کو جی یہ بھرن ہتیا رو کو جی
بالیکا بھرن ہتیا مل کر بابو بھیا روکو جی


لڑکی ہونا دوش نہیں جرم نہیںاور پاپ نہیں
گھٹیا سوچ رکھنے والے ماں نہیں اورباپ نہیں
تانڈو لیلا روکو جی  ادھیکار کی ارتھیا رو کو جی
بالیکا بھرن ہتیا مل کر بابو بھیا روکو جی
میں ڈائن نہیں
سنو ہو بھیا سنو جی بہنا پیغام اور اعلان ہے 
مت کرنا ناری سے نفرت دیوی کا اپمان ہے 

رضیہ اور جھانسی نے دشمن کو سبق سیکھایا ہے 
مریم اور سیتا نے بھی عورت کی سمان بڑھایا ہے
مدرٹریسا‘اندراگاندھی اور پرتیبھا کی کیا شان ہے
مت کرنا ناری سے نفرت دیوی کا اپمان ہے 

کوکھ سے جن کے جنم لئے اس ماں کا مت اپمان کرو
ڈائن بھوت کا الزام لگا کر چڑیل اور نہ شیطان کہو
بہن اور  بیوی کے روپ میں تجھ پہ یہی قربان ہے
مت کرنا ناری سے نفرت دیوی کا اپمان ہے 

معین گریڈیہوی

Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭



 
Comments


Login

You are Visitor Number : 397