ماہ صیام آیا
معین گریڈیہوی
چھائی گھٹا ئے رحمت ماہ صیام آیا
اب دور ہوگی زحمت ماہ صیام آیا
فضل خدا سے دیکھو کل صائموں کے گھر میں
خوشیوں کی لے کے ساعت ماہ صیام آیا
چھوٹے نہ ایک روزہ سن لو اے مومنو تم
کرنے کو سب پہ شفقت ماہ صیام آیا
سحری مزے سے کھائو افطار بھی کرو تم
لیکے انوکھی نعمت ماہ صیام آیا
پانچوں نماز دل سے پڑھتے رہو ہمیشہ
ہوگی نہ کوئی دقت ماہ صیام آیا
چھوٹے نہیں تراویح یہ بھی خیال رکھو
رب کی کرو عبادت ماہ صیام آیا
اے روزہ دار و دل سے خوشی منائو
کرنے کو دور آفت ماہ صیام آیا
روزانہ صبح اٹھ کے قرآن کی اے صائم
دل سے کرو تلاوت ماہ صیام آیا
ہرذرہ خوشنما ہے روشن ہے ضوفشاں ہے
لے کے معین ؔبرکت ماہ صیام آیا
موبائیل: 9708111470
********