* شکوہ توہے نصیب سے تم سے گلہ نہیں *
غزل
شکوہ توہے نصیب سے تم سے گلہ نہیں
قسمت ہے بے وفا میری تم بے وفا نہیں
کٹتی ہے کیسے رات مری کیا اسے پتہ
صدمہ شب فراق کا جس نے سہا نہیں
اس کی گلی میں جانا تو اچھا نہیں مگر
کمبخت دل کو کیا کروں یہ مانتا نہیں
یارب یہ مرض عشق بھی کس طرح کا ہے مرض
مایوس ہیں طبیب امید شفا نہیں
آئے ہو میری قبر پہ کیوں جاں کنی کے بعد
بے وقت کے کرم سے کوئی فائدا نہیں
اب داستان عشق سنائیں کیسے معینؔ
ہے ابتداء ضرور مگر انتہا نہیں
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
|