donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Momin Khan Momin
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مِری طرح *
غزل

٭……مومن خاں مومنؔ

رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح 
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مِری طرح
مر چُک کہیں کہ تو غمِ ہجراں سے چھوٹ جائے
کہتے تو ہیں بھلے کی وہ لیکن بُری طرح
نَے تاب ہجر میں ہے نہ آرام وصل میں
کم بخت دل کو چین نہیں ہے کسی طرح
لگتی ہیں گالیاں بھی ترے منہ سے کیا بھلی
قربان تیرے پھر مجھے کہہ لے اسی طرح
پامال ہم نہ ہوتے فقط جورِ چرخ سے
آئی ہماری جان پہ آفت کئی طرح
نے جائے داں بنے ہے نہ بنائے چین ہے
کیا کیجئے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح
ہوں جاں بلب بتانِ ستمگر کے ہاتھ سے
کیا سب جہاں میں جیتے ہیں مومنؔ اسی طرحغزل
٭……مومن خاں مومنؔ
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح 
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مِری طرح
مر چُک کہیں کہ تو غمِ ہجراں سے چھوٹ جائے
کہتے تو ہیں بھلے کی وہ لیکن بُری طرح
نَے تاب ہجر میں ہے نہ آرام وصل میں
کم بخت دل کو چین نہیں ہے کسی طرح
لگتی ہیں گالیاں بھی ترے منہ سے کیا بھلی
قربان تیرے پھر مجھے کہہ لے اسی طرح
پامال ہم نہ ہوتے فقط جورِ چرخ سے
آئی ہماری جان پہ آفت کئی طرح
نے جائے داں بنے ہے نہ بنائے چین ہے
کیا کیجئے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح
ہوں جاں بلب بتانِ ستمگر کے ہاتھ سے
کیا سب جہاں میں جیتے ہیں مومنؔ اسی طرح
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 424