donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پھر نکل آئے یہاں خنجر بہت *
پھر نکل آئے یہاں خنجر بہت
جسم سے محروم ہوں گے سر بہت

آپ کی خونیں سیاست کے طفیل
زندگانی ہوگئی دوبھر بہت

سانپ نے ڈسنے کی عادت چھوڑ دی
کیوں ہنسی آئے نہ یہ سن کر بہت

جانے کیوں مجھ کو بہ چشمِ التفات
دیکھتا ہے اک پری پیکر بہت

کون کس کا ہمسفر ہے کیا پتہ
چل رہے ہیں لوگ رستے پر بہت

میرے تن پر کھل اٹھے زخموں کے پھول
مجھ پہ جو پھینکے گئے پتھر بہت

گمرہی سے اب وہ بچ سکتا نہیں
کارواں میں ہوگئے رہبر بہت

تذکرہ آیا جو بیتے دور کا
حال سے ماضی ملا بہتر بہت

آگئے جب شہر میں مشتاقؔ ہم
یاد آیا گائوں کا منظر بہت
***************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 427