donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muslim saleem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یاد ہے سارا جہاں بھول گئے ہیں خود ک *

 

غزل
 
 مسلم سلیم
 
یاد ہے سارا جہاں بھول گئے ہیں خود کو
سوچتے ہیں کہ کہاں بھول گئے ہیں خود کو
جیت لے گا ہمیں دشمن بڑی آسانی سے
ہو گیا سب پہ عیاں بھول گئے ہیں خود کو
اپنے اسلاف سے کٹ جانا تھا نقصانِ عظیم
سب سے بڑھ کر یہ زیاں بھول گئے ہیں خود کو
پوچھتا ہے کوئی جب نام و نشاں ہنس ہنس کر
کھل نہیں پاتی زباں بھول گئے ہیں خود کو 
یاد مسلمؔ کو دلائے کوئی بیتی باتیں
آج کل تو یہ میاں بھول گئے ہیں خود کو
-- 
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 235