* سب سے بہتر میں کہ میرا ذکر اس محفل م *
سب سے بہتر میں کہ میرا ذکر اس محفل میں ہے
مجھ سے بہتر وہ کہ جس کی یاد اس کے دل میں ہے
مجھ سے چھپ سکتی نہیں ہے آپ کی کوئی ادا
دل میرا آئینہ ہے اور آپ کی محفل میں ہے
جس سے پوچھو میز باں ہے جس کو دیکھو منتظم
پھر کہاں محفل اگر وہ فتنہ گر محفل میں ہے
راز اگر کونین کے ظاہر ہوئے ناطق تو کیا
کاش وہ معلوم ہو جائے جو اس کے دل میں ہے
٭٭٭
|