donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Perween Kumar Ashk
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ غم کھا کر بھی کیوں روتا نہیں ہے *
غزل

وہ غم کھا کر بھی کیوں روتا نہیں ہے
کسی نے آج تک سوچانہیں ہے

جو دانہ ڈھونڈنے نکلا تھا گھر سے
وہ پنچھی آج تک لوٹا نہیں ہے

یہ ہو سکتا ہے وہ آجائے مُڑ کر
مگر ایسا کبھی ہوتا نہیں ہے

میں ا س لڑکی پہ عاشق ہو گیا ہوں
جسے میں نے کبھی دیکھا نہیں ہے

کھلی ہیں کھڑکیں اس گھر کی اب بھی
مگر وہ چاند سا چہرا نہیں ہے

خدا کے بندو آئو مل کے سوچیں
خدا بندوں کو کیوں ملتا نہیں ہے

مروّت کی تجوری بند رکھنا
یہ سکہ شہر میں چلتا نہیں ہے

محبت کے مکاں خالی پڑے ہیں
کوئی اشکؔ اِن میںکیوں رہتا نہیں ہے؟
===
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 325