* زمیں کو اے خدا وہ زلزلہ دے!! *
(پروین کمار اشک( شاہ پور کنڈی
غزل
زمیں کو اے خدا وہ زلزلہ دے!!
نشاں تک سرحدوں کو جو مٹا دے!!
محبت میں بدل جائے سیاست!!
خدا لا ہور دلی سے ملا دے!!
خوشی میں ایسی گولی مت چلانا!!
شجر سے جو پرندوں کو اڑا دے!!
مہاجر کا مکاں خالی ہے لیکن!!
میں در کھولوں تو کوئی بد دعا دے
جہاں بارود کی دہشت نہیں ہے!!
خدا دنیا میں وہ خطّہ دکھا دے!!
مَیں ہم سایا ہوں تیرا اشکؔمجھ کو!!
ذرا سی دھوپ تھوڑی سے ہوا دے!!
٭٭٭
|