donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Perween Kumar Ashk
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل کو پھول بنایا کر *
غزل

دل کو پھول بنایا کر
پھر درگاہ میں جایا کر

پانی نکلے پتھر سے 
ایسا تیر چلایا کر

کوئی دعا کا پیڑ لگا
ننگے سروں پر سایا کر

آنکھیں مرجاتی ہیں یار
اتنی دور نہ جایا کر

تتلی ہاتھ نہ آئے گی
بچوں کو سمجھایا کر

تیری خیر اسی میں ہے
سب کی خیر مناےا کر

ملنا ہو تو اندر کے 
دروازے سے آیا کر

گیت سنہری مچھلی کے
دریا دریا گایا کر

میں تیرا ہمسایہ ہوں
پیارے آیا جایا کر

شہرِ سیاست میں اے اشک
دل لے کر مت جایا کر
===

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358