donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Perween Kumar Ashk
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* باپ نہ ماں نے بیوی بچّہ سائیں! میرا &# *
غزل

باپ نہ ماں نے بیوی بچّہ سائیں! میرا کوئی نہیں
سارا گھر ہے سائیں میرا!سائیں! میرا کوئی نہیں

طفلِ سراپا زخم ہوں تنہا چھوڑ گئے مجھے’’ بابا لوگ‘‘
مرہم مانگوں کس سے دعا کا؟ سائیں! میرا کوئی نہیں

تب میں نے تیری بات نہ مانی اب میں دہائیاں دیتا ہوں
دونوں جہاں میں تیرے علاوہ ! سائیں!میرا کوئی نہیں

کون سخی در ہے میں جس سے بھوکے پیٹ کا درد کہوں 
کون کھلاوے عشق کا ٹکڑا؟ سائیں! میرا کوئی نہیں

بادل مجھ پر کبھی نہ رویا حال نہ پوچھا دریا نے
میں ہوں ہجر کا جلتا صحرا! سائیں! میرا کوئی نہیں

عرش اور فرش کو مارکے ٹھوکر تیرے در پر بیٹھا ہے
رورو پکارے اشک بچا را! سائیں! میرا کوئی نہیں
===
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 361