donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Perween Kumar Ashk
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شاخِ زخم پہ کھلتا ہوں *
غزل

شاخِ زخم پہ کھلتا ہوں
میں اک پھول دعا کا ہوں

دل کے مہماں خانے میں
صرف اک کرسی رکھتا ہوں

میں لاٹھی ہوں بوڑھے کی
میں بچے کا کھلونا ہوں

بھیگ بھیگ کر بارش میں
بادل کا دکھ سہتا ہوں

غیر کے گھر کی لاج ہے وہ
میں بھی بچوں والا ہوں

شہر نے کبھی پوچھا نہیں
جنگل میں کیوں رہتا ہوں

پھینک یہ کپڑے وپڑے یار 
آجا میں بھی ننگا ہوں

تو اندر بھی باہر بھی
میں دہلیز پر بیٹھا ہوں

دل کی آگ بجھانے کو 
شہر میں آگ لگاتا ہوں

مجھ کو چکھتاکوئی نہیں
سب کو کڑوا لگتا ہوں

لیلیٰ دودھ کٹورا ہے
میں مجنو ں بتاشا ہوں

عرش سے مجھے اتارے کون؟
تیرے روپ کا نشّا ہوں

جسم کو چھوڑ رہا ہوں اشکؔ
پھٹا پرانا کپڑا ہوں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 362