* درد میرا ہے یوں دوا کے بغیر! *
غزل
درد میرا ہے یوں دوا کے بغیر!
جیسے بچہ کوئی دعا کے بغیر!!
کیا یہ مسجد ہے صرف مومن کی!
کیا یہ کافر ہیں سب خدا کے بغیر!!
یا خدا ایسی آنکھ دے ہم کو!
کچھ نہ آوے نظر خدا کے بغیر!!
آد کھائوں تجھے وہ گھر جس میں!
سانس لیتا ہوں میں ہوا کے بغیر!!
+++
|