donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qaiser Aziz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پنتی ہے کہاں دہشت یہ حرکت کون کرتا  *
(قیصر عزیز( دہلی
پنتی ہے کہاں دہشت یہ حرکت کون کرتا ہے
 بنام امن بارودی تجارت کون کرتا ہے
 صداقت کی حقیقت میں صحافت کون کرتا ہے
 ہمارے ملک میں اس کی جسارت کون کرتا ہے
حکومت ساری دنیا کی ہو بس میری مٹھی میں
 یہ خواہش کس کے دل میں ہے یہ جرأ ت کون کرتا ہے
زباں سے کچھ نہیں کہتے ہیں لیکن جانتے ہیں سب
 صریحاً ملک سے اپنے بغاوت کون کرتا ہے
ہمارے درمیاں ہی دشمنان ملک و ملت ہیں 
مگر ان کو سزا دینے کی جرأ ت کون کرتا ہے
زباں پر امن کے نعرے ہیں اور ہاتھ میں ایٹم بم
 سبھی کو علم ہے ایسی شرارت کون کرتا ہے

اگر ہم بھی نہیں، تم بھی نہیں وہ بھی نہیں تو پھر
 ہمارے بیچ یہ گندی سیاست کون کرتا ہے
 مہابت گرد و حشی ہے یقینا ایک مرتد ہے
 مسلماں اس کو کہنے کی سفاہت کون کرتا ہے
یہ دھرتی ہم جسے کہ پیار کا گہوارہ کہتے ہیں
تو اس دھرتی پہ نفرت کی زراعت کون کرتا ہے
یہ سب ہیں سازشیں اسلام کو بد نام کرے گی
 صلیبی جنگ میں ہارا خرافت کون کرتا ہے
 الٰہی تو کرم کردے ہے یہ فریاد قیصرؔ کی
 سوا تیرے مسلماں کی حفاظت کون کرتا ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 382