donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو کی جلد بازی تو پچھتایئے گا *
غزل

جو کی جلد بازی تو پچھتایئے گا
سمجھ بوجھکر عشق فرمایئے گا
نگاہوں سے چھپ کر کہا جایئے گا
تصور میں جھک مار کر آئیے گا
نصیحت سر آنکھوں پہ اے شیخ، لیکن
سمجھ لیجئے گا تو سمجھا یئے گا
کلیم آپ اتنا مصر ہو رہے ہیں
جھلک دیکھتے ہی تو غش کھایئے گا
محبت بھرا دل تو دیتے ہیں مجھکو؎
زمانے میں رسوا نہ کروایئے گا
ہے وہم وگماں سے پرے انکی منزل
کہاں تک خیال آپ دوڑایئے گا
کہاں طالب دید کو صبر اتنا
قیامت کا وعدہ نہ فرمایئے گا
کہیں اور جانے کی کیا ہے ضرورت
انہیں آپ اپنے ہی میں پایئے گا
رسائی جو منظور ہو برق ان تک
تو دیر وحرم سے گزر جایئے گا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 319