donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سوئے کعبہ کوئی کوئی سوئے بت خانہ چ *
غزل

سوئے کعبہ کوئی کوئی سوئے بت خانہ چلا
تیری جانب در حقیقت تیرا دیوانہ چلا
شیخ مسجد سے کہا مست مئے عرفاں نے یہ
تم یہیں بیٹھے رہو میں سوئے میخانہ چلا
عشق میں کام آکے پائی یوں حیات جاوداں
جب نہ میں باقی رہا تو میرا افسانہ چلا
جان اپنی لے کے بھاگی دوسری جانب مگس
شمع کی جانب چلا تو صرف پروانہ چلا
گرد ہوکے اڑگئے فوراً خیالات دوئی
میکدے میںجب مئے وحد ت کا پیمانہ چلا 
جتنے پردے تھے وہ سب تھے دوسروں کے واسطے
جانب عشاق خود وہ بے حجابانہ چلا
برقؔ نااہلوں کی صحبت میں نہ بیٹھے ہم کبھی
مل گئے ہم جنس توجی بھر کے یارانہ چلا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 295