donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تلخیٔ غم کا جو ہے مکمل جواب لا *
غزل

تلخیٔ غم کا جو ہے مکمل جواب لا
یعنی شراب لا مرے ساقی شراب لا
مٹ جائیں جس سے گردشِ دوراں کی تلخیاں
وہ جامِ خوشگوار ملا کر گلاب لا
وہ مے کہ جس سے ہر غم واندوہ ویاس کا 
ہوجائے حشر تک کیلئے سدِ باب لا
پی کس قدر پیوں گا ابھی کس قدر نہ پوچھ
دے پہلے اس کا بعد کولینا حساب لا
کالی گھٹا کی تجھ کو قسم جان میکدہ
تاخیر کر نہ بہرِ خدا لا شتاب لا
وہ دیکھ سر پہ چادرِ رحمت ہے ضوفگن
چھائی ہے میکدہ پہ ردائے سحاب لا
رازِ حیات وموت کا عقدہ جو کھول دے 
مل جائے جس سے خواب میں تعبیرِ خواب لا
ایسی نہ ہو کہ پی کے بنوں اور متہم 
باطل شکن ہو جو وہ حقیقت مآب لا
ساقی غرض یہ تجھ سے گزارش ہے برقؔ کی
آنکھوں سے جو اٹھادے دوئی کا حجاب لا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 296