donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہر دم اُن کے نام کی جاپ *
غزل

ہر دم اُن کے نام کی جاپ
لب پہ ہے جاری آپ سے آپ
ہم ہیں کہ ہیں محوِ فریاد
وہ ہیں کہ سنتے ہیں چپ چاپ
بہہ نکلا آنکھوں کی راہ
خون جگر کا ہوکر بھاپ
سرحد عقل کے ہوگئی پار
تو سنِ عشق کی ایک ہی ٹاپ
رکھتا ہے قاتل سے لگائو
دل ہے خود اپنا دشمن آپ
مل جل کر دنیا میں گذار
دو دن کا ہے میل ملاپ
آپ کے ابروکی شمشیر
 گردن دے نہ کسی کی ناپ
سہہ نہ سکے گا عشق کی آنچ
دیوانے یہ آگ نہ تاپ
ڈر ہے کہ ڈر جائیںگے لوگ
برقؔ نہ اپنا راگ الاپ
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 314