donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نعت شرور کائنات صلی اللہ علیہ وسل  *
نعت شرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم

فخر کلیم ونازش آدم تمہیں تو ہو
چرخ ہدیٰ کے نیراعظم تمہیں تو ہو
پیش حرم جو کی تھی خدا کے خلیل نے
واللہ وہ دعائے مجسم تمہیں تو ہو
دنیا کو جس کی دی تھی بشارت مسیح نے
وہ آخری نبی مکرم تمہیں تو ہو
گھر گھر ہے جس کے فیض کا چرچا جہاں میں
اے شاہ دیں وہ رحمت عالم تمہیں تو ہو
سارا جہاں ہے جس کی ہدایت کا معترف
وہ نور حق وہ محسن اعظم تمہیں تو ہو
تعلیم علم غیب خدا نے ہے دی تمہیں
راز حریم قدس کے محرم تمہیں تو ہو
جائے تمہارے در سے کہاں برق بینوا
تسکین روح ودافع ہر غم تمہیں تو ہو
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 297