* بناء عالم ایجاد خلقت ہے محمدؐ کی *
نعت
بناء عالم ایجاد خلقت ہے محمدؐ کی
مسلم سارے عالم پر فضیلت ہے محمدؐ کی
مٹا ڈالا جہاں سے فرق رنگ ونسل کا جس نے
وہ تعلیمِ مساوات واخوت ہے محمد ؐ کی
جہاں پانی کا پانی دودھ کا دودھ آکے ہوتا ہے
وہ دربار محمد ؐ وہ عدالت ہے محمد ؐ کی
بتادوں آتجھے میں احمد مختار کا مطلب
خدا کی کل خدائی پر حکومت ہے محمدؐ کی
محمد ؐ سے بغاوت حق تعالیٰ سے بغاوت ہے
خدا کی حکم برداری اطاعت ہے محمد ؐ کی
ستم سہکر دعا دشمنام سن کر مسکرادینا
یہ شیوہ ہے محمدؐ کایہ سیرت ہے محمد ؐ کی
قوانیں اس کے برقؔ اغیار تک اپنا تے جاتے ہیں
تعال اللہ وہ محکم شریعت ہے محمد ؐ کی
+++
|