* اللہ اللہ شانِ محمد صلی اللہ علیہ *
نعت
اللہ اللہ شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خلق پہ ہے احسانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت نہیں کچھ کون ومکاں تک چھا کے رہے کیا جانے کہاں تک
رحمت بے پایانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آئی ہوائے کوئے مدینہ اڑنے لگی خوشبوئے مدینہ
بٹنے لگا فیضانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مانتے ہیں جو نیک ہیں دونوں از رہ معنیٰ ایک ہیں دونوں
حکم خدا فرمانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سب نے جھکادی گردن طاعت چیخ اٹھی شعرا کی جماعت
معجزہ ہے قرآنِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ان سے ملی عرفان کی لذت ان سے ملی ایمان کی دولت
کیوں نہ ہو دل قربان محمد صلی اللہ علیہ وسلم
برقؔ یہ دلکش نعتِ پیمبر ؐسن کے عجب کیا وجد میں آکر
جھوم اٹھیں مستانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
+++
|