donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل ہے وہ دل کہ جس میں جلواہے مصطفےٰ &# *
نعت

دل ہے وہ دل کہ جس میں جلواہے مصطفےٰ ؐ کا
سر ہے وہ سر کہ جس میں سودا ہے مصطفےٰ ؐ کا
کیا اس سے بڑھ کے ہوگا محبوبیت کا درجہ
خلاقِ دو جہاں خود شیدا ہے مصطفےٰ ؐ کا
سارے جہاں کا قبلہ بیت الحرم ہے لیکن
بیت الحرم کا قبلہ روضا ہے مصطفےٰ ؐ کا
حق نے انہیں بنایا دونوں جہاں کا آقا
پس ہر خدا کا بندہ بندا ہے مصطفےٰ ؐ کا
جنت کے سب فرشتے کرتے ہیں فخر اس پر
خلد بریں سے افضل کو چاہے مصطفےٰؐ کا
گرمصطفےٰؐ نہ ہوتے پیداہی کچھ نہ ہوتا
وجہہ وجود عالم ہونا ہے مصطفےٰ ؐ کا
اے برقؔ سچ تو یہ ہے سارے جہان والے
جو کچھ ہیں کھاتے پیتے صدقا ہے مصطفےٰ ؐ کا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315