donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آپ فرمائیں جو محشر میں شفاعت یارس  *
نعت

آپ فرمائیں جو محشر میں شفاعت یارسولؐ
جاگ اٹھے ہم عاصیوں کی کیوں نہ قسمت یارسول ؐ
جس زمیں پر آپ کا پائے مبارک پڑگیا
ہوگئی وہ مرتبہ میں عرش رفعت یا رسولؐ
تشنہ تکمیل تھی توحید خالق کی دلیل
آپ نے آکر کیا اتمام حجت یارسول ؐ
جس کو اعزاِ یداللہ فوق ایدیہم ملا
کاش ان ہاتھوں کی حاصل ہوزیارت یارسول ؐ
ہوگئے ہر رہروِ راہِ محبت کیلئے
خارِ طیبہ روکش گلزارِ جنت یارسولؐ
تابشِ خورشید محشر سے بچائے گا ہمیں
آپ ہی کا سائیہ دامانِ رحمت یارسولؐ
سلسلہ جس اہل حق کا آپ تک ہومنتہی
اس سے بیعت آپ سے گویا ہے بعیت یارسولؐ
اپنے روضے پر خدارا جلد تر بلوایئے
درددوری اب نہیں سہنے کی طاقت یارسول ؐ
مثردہ من زار قبری آپ نے دے کر ہمیں
بخش دی دوسرے معنوں میں جنت یارسولؐ
روضۂ اقدس کے زائر کو نہ کیوں جنت ملے
آپ کا ہے قول اس بارے میں وجبت یارسولؐ
آپ کو حق نے کہاہے رحمت للعالمین
اس سے ثابت آپ کی سب پر ہے شفقت یارسولؐ
کیوں نہ ہرامت پہ لازم ہو اطاعت آپؐ کی
ہر نبی نے آپ کی دی ہے بشارت یارسولؐ
سچ تو یہ ہے برقؔ کی نظروں میں دونوں ایک ہیں
آپ کا ذکر اور قرآں کی تلاوت یارسولؐ
++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 365