donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اللہ رے جذب نقشِ کف پائے یار کا *
غزل

اللہ رے جذب نقشِ کف پائے یار کا
پھر اٹھ سکا نہ سر دل سجدہ گزار کا
دیکھیں نہ دیکھیں اگلے برس منھ بہار کا
کیا اعتبار ہستی ناپایدار کا
پوچھا کسی نے حال جو اس بیقرار کا
دل بول اٹھا کہ شکر ہے پروردگار کا
رحمت نے اس کی مجھ کو گلے سے لگا لیا
دیکھا جو رخ مری نگہہ شرمسار کا
مثل خلیلؐ ہو جو خدا پر تجھے یقین 
آتش دکھائے اب بھی تماشا بہار کا
صدیقؓ باصفا نے یہ قائم مثال کی
ضرب المثل ہے اب بھی لقب یار ِغار کا
فتویٰ کے بعد حضرت شبلی ؒ یہ چیخ اٹھے 
منصور تیرا سر ہے ثمر نخلِ دار کا
سربار دوش رہ نہ سکا بزم ناز میں
منزل پہ لازمی تھا اترنا سوار کا
کوئی نہیں ہے سیر گدا ہو کہ تاجور
بھوکا ہے یہ غذا کا تو وہ اقتدار کا
کہتے ہیں برقؔ موت جسے عرف عام میں 
دراصل نام ہے وہ مکمل قرار کا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 308