donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حق تری حمد کا مجھ کیا ہوادا اے خدا ا&# *
حمدباری تعالیٰ

حق تری حمد کا مجھ کیا ہوادا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
گن مصور کے نگوائے تصویر کیا  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
بھید تیرا بھلا کوئی پائے تو کیوں ذات تیری تصور میں آئے تو کیوں
ہے تری ابتدا اور نہ ہے انتہا اے اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
چاند سورج ستارے زمیں آسماں کرسی وعرش لوح وقلم اِنس وجاں
تجھ سے پیدا ہوئے تو نے پیدا کی اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
باپ تیرا کوئی ماں نہ تیری کوئی اور بیٹا ترا ہے نہ بیوی کوئی
ان علائق سے تجھ کو نہیں واسطا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
آنکھ تیرے نہیں کان تیرے نہیں ہاتھ تیرے نہیں پائوں تیرے نہیں
بندپھر بھی نہیںکام کوئی ترا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
کوئی شے تیرے قبضہ سے باہر نہیں فرش تاعرش ہے تیرے زیرِ نگیں
ابر چاکر ترا تیری لونڈی صبا  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
قید جسم ومکاں سے مبرا ہے تو ہر برائی سے پاک اور منزہ ہے تو
تیرا ثانی نہیں ہے کوئی دوسرا  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
توہی تو ہے جدھر دیکھو جلوہ نمامو بمو سوبسو کو بکو جا بجا
آئینہ تجھ پہ ہے سب کھلا اور چھپا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
تیری قدرت سے قائم ہے ارض وسما تیرے زیرِ اثر آگ پانی ہوا
تیری مٹھی میں گھنگھور کالی گھٹا  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
ریگِ صحرا میں تو موجِ دریا میں تو ذرہ ذرہ میں تو قطرہ قطرہ میں تو
ہاں مگر چاہے دیدۂ حق نما  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
لحنِ بلبل میں تو شور قلقل میں تو زلفِ سنبل میں تو بوئے ہر گل میں تو
پردہ پردہ میں ہے تو ہی جلوہ نما  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
قمریوں کی زباں پر فسانہ تیرا بلبلیں گارہی ہیں ترانہ ترا
مورتیرے اشارے پہ ہے ناچتا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
کوئلیں کو کتی ہیں بہ طرزِ فغاں رٹ پہیے کی ہے پی کہاں کہاں
اصل مقصود ہے بس تجھے ڈھونڈنا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
چاہے جو کچھ کرے ہے یہ مرضی تری رنج پررنج دے یا خوشی پر خوشی
تیرے ہی ہاتھ میں ہے سزا وجزا اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
منہ سے بہتر ہے اپنے نہ میں کچھ کہوں توہی سب کچھ ہے چپ چاپ اگر میں رہوں
کیونکہ قائم ہوئی حد اگر کچھ کہا  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
لکھے تعریف کیا تیری برقؔ حزیں لفظ شایانِ شاں کوئی ملتا نہیں
بات کیا تو اگر ذہن میں آگیا  اے خدا اے خدا اے خدا اےخدا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 340