donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahmat Ali Barq Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہر ادا میں مری ایک رنگ آگیا *
غزل

ہر ادا میں مری ایک رنگ آگیا
عشق میں مرنے جینے کا ڈھنگ آگیا
نالہ زن کیوں یہ ناقوس ہے دیر میں
کیا تبوں کے مظالم سے تنگ آگیا
واہ یہ جذب الفت مرے ہاتھ میں 
انکا خط اُڑ کے مثلِ پتنگ آگیا
بزم جاناں میں کیا کام تھا غیر کا
رنگ میں ڈالنے کیوں یہ بھنگ آگیا
اشک شوئی کو دامن بڑھا آپکا
یا سفینہ لب جوئے گنگ آگیا
زخم انگور بھر لائے تھے قلب کے
اُس نے دیکھا تو کچھ اور رنگ آگیا
غیرت حسن برہم ہوئی عشق میں
جب کبھی ذکر ناموس وننگ آگیا
روئی جب یہ تو پھولوں نے ہنس کر کہا
کب سے شبنم کو رونے کا ڈھنگ آگیا
ان کے کوچہ میں پاگل مجھے جان کر
لیکے جھولی میں ہر طفل سنگ آگیا
گردن کفر ثابت نہ رہتی مگر
تیری شمشیرِ ایماں پہ زنگ آگیا
برقؔ نے گنگنائی غزل جس گھڑی
نغمہ سنجِ ازل لیکے چنگ آگیا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327