donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raza Naqvi Wahi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کالج کے مدرس سے جو ہو آپ کو ملنا *
پروفیسر کا پروگرام
رضا نقوی واہی

کالج کے مدرس سے جو ہو آپ کو ملنا
وہ پچھلے پہر اپنے نشیمن میں ملے گا
اور صبح کو وہ چند کتابوں کا مؤلف
ناشر سے تقاضائے کمیشن میں ملے گا
اور دن کو وہ کالج میں پڑھانے سے زیادہ
مشاطگیٔ زلفِ الیکشن میں ملے گا
کھولے گا سیاست کی گرہ چشم زدن میں
لیکن دمِ لکچر بڑی الجھن میں ملے گا
غالبؔ کے کسی شعر کا مطلب نہ سمجھ کر
پیشِ طلبا کے قلب کی دھڑکن میں ملے گا
 الجھے گا جو اقبال کے گیسوئے خودی میں
تجزیہ فن کاری ملٹن میں ملے گا
 لکچر بھی جو دے گا تو میٹر سے زیادہ
الجھا ہوا اسٹائل و ڈکشن میں ملے گا
تحقیق کا سودا کبھی ہوگا تو سرِ شام 
پڑھتا ہوا کتبہ کسی مدفن میں ملے گا
 اور رات کو بچوں کو کسی بات پہ دھپ کے
مکھی کی طرح بیوی سے بھی بھن بھن میں ملے گا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 408