donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raziuddin Razi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خوابیدہ آنکھوں والے اور جاگنے وال *
خوابیدہ آنکھوں والے اور جاگنے والے لوگ 

جانے کہاں گئے وہ کرنیں بانٹنے والے لوگ 


سڑکوں پر اب چیخ رہا ہے مہر بہ لب سناٹ 
ا 
اک اک کر کے رخصت ہو گئے بولنے والے لوگ 


دیکھ شکایت محفل میں ایسے تو نہیں کرتے ہیں 

دیکھ تو کیسے دیکھ رہے ہیں دیکھنے والے لوگ 


تھے کچھ لوگ جو بڑھ کر موت کو روک لیا کرتے تھے 

اب تو خود بھی مر جاتے ہیں روکنے والے لوگ 


وہ جو سخی ہیں بھر بھر جھولی اپنے گھر کو جائیں 

شام کو خالی لوٹ آتے ہیں مانگنے والے لوگ
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 366