donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raziuddin Razi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کبھی چہرے کبھی آنکھوں سے بیاں ہوت *
کبھی چہرے کبھی آنکھوں سے بیاں ہوتا ہے
عشق کو لاکھ چھپائو یہ عیاں ہوتا ہے

ہے عجب بات کہ اب تیرے کرم کا چرچا
جہاں ہونا ہی نہیں تھا یہ وہاں ہوتا ہے

یاد جب اُس کی مرے دل میں کبھی آتی ہے
درد ہوتا ہے مگر درد کہاں ہوتا ہے

وہ جو کرتے ہیں بہت اپنی انا کے دعوے
ان کے ماتھے پہ بھی سجدوں کا نشاں ہوتا ہے

میں رضی اس سے اکیلے میں بہت لڑتا ہوں
ہجر میں بھی تو رفاقت کا گماں ہوتا ہے

رضی الدین رضی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 339