* اگر اب معجزہ ہونانہیںہے *
اگر اب معجزہ ہونانہیںہے
ہمیں وقفِ دعا ہونانہیںہے
محبت مشغلہ ہونا نہیں ہے
اسے اب جا بجا ہونانہیںہے
پیمبر تو نہیں پر جانتا ہوں
کہ کیا ہونا ہے کیا ہونانہیںہے
وہ میرے ساتھ ہونا چاہتی تھی
پھر اس نے کہہ دیا ہونانہیںہے
ہم اتنے پاس کیوں بیٹھے ہوئے ہیں
اگر ہم نے جداہونانہیںہے
******* |