donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raziuddin Razi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اب آنکھ سے اشکوں کی ترسیل نہیں ہوت *
 اب آنکھ سے اشکوں کی ترسیل نہیں ہوتی
حالت بھی مرے دل کی تبدیل نہیں ہوتی
ہم شرم کے ماروں کو اب شرم نہیں آتی
ذلت میں پڑے ہیں اور تذلیل نہیں ہوتی
مجھ ٹوٹے ہوئے کو پھر یہاں کون بنائے گا
تجھ سے بھی اگر میری تکمیل نہیں ہوتی
خوشیاں مرے حصے کی رخصت پہ ہیں برسوں سے
اور دکھ ہیں جو اب ان کی تعطیل نہیں ہوتی
اس جرمِ محبت پر بس ناز ہی کرنا ہے
ہم سے تو رضی اس کی تاویل نہیں ہوتی
رضی الدین رضی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 392