donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shad Azeemabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کٹے تیغ سے بھی اگر گلا ترے ظلم کا نہ *

غزل

کٹے تیغ سے بھی اگر گلا ترے ظلم کا نہ کروں گِلا
کہوں وجد میں یہی بر ملا کہ انا الشھید ُبکربلا
ترا نور جب سے ہوا عیاں آشکا ر جو تھا نہاں
چمک اُٹھے دشت و جبال و در متعشعاًمنزللا
مرا سر رہے جو سرِ سناں مرا تن ہو خاک پہ خوں چکاں
لب زخم سے یہ کروں عیاں کہ انا القتیل مر ملا
ترے دم سے اس کا رواج ہے ترا حُسن منفرد آج ہے
ترے سر پہ فخر کا تاج ہی متلالیاً و مکللا
مجھے لاکھ سجدہ کریں ملک مرا فرش راہ ہو عرش تک
میں حضیض محض ہوں اے فلک فلذا نزلت من العلال
مجھے خوف ہی کہ الجھ کہ یہ کہیں راستہ میں نہ رہ پڑے
مری روح عالم کون سے جو یوہیں رکھے گی خلا ملا
میں نگاہ شوق میں متحد تراکوچہ ہو کہ ہو قتل گہہ
تری جلوہ گاہ میں دونوں ہی جو مینا ہے وہ تو یہ کربلا
رہ عشق میں جو رکھا قدم چلے اس طرح سے بخوف ہم
چلیں جاح جیسے سوئے حرم متساعیاً متھرولا
جو رضا تری ثمر اس کا ہے تو سکون و صبر ہیں اس کے گل
ہے عجب چیز نہال غم، نہ ہمیں کوشاد مگر پھلا
مری عمر شاد تمامتر اسی گومگو میں ہوئی بسر
نہ کلام کرنے سے غم گھٹا نہ خموشیوں سے کئی بلا
٭٭٭


 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 374