donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shad Azeemabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بڑوں سے خوگرفتہ فرقت مزاج ہے *

غزل

بڑوں سے خوگرفتہ فرقت مزاج ہے
پہلے تو اک مرض تھا مگر اب علاج ہے
بلبل کا ذکر کیا ہے کچھ اپنی کہو گلو
اس کا جو رنگ کل تھا خزاں میں وہ آج ہے
پیغام بھیجتاہے نہ لکھتا ہے خط کوئی
یہ بھی عجب طرح کا عدم میں رواج ہے
کانٹوں میں ہی گھراہوا چاروں طرف سے پھول
اُس پر کھلاہی پڑتا ہے کیا خوش مزاج ہے
ہر ذی کمال ملک کا اپنے ہے بادشاہ
مِل جاتی ہے جو دادیہی ان کا باج ہے
فرصت کہاں یہ دل کو کہ یک سو رکھے مزاج
کمبخت کے سپرد بہت کام کاج ہے
جانا ہے سوئے کعبہ دل غم کا قافلہ
اُمید کی ذرا سی جھلک میر حاج ہے
آزاد ہم نہ سمجھیں گے اُس وقت تک تمہیں
جس وقت کہ شاد کوئی احتجاج ہے
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 398