donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sofia Anjum Taj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ضبط کی قیدِ سخت نے ہم کو رہا نہیں کی *

غزل

ضبط کی قیدِ سخت نے ہم کو رہا نہیں کیا
درد پہ درد اٹھا مگر شور بپا نہیں کیا

دنیا نے کیا نہیں کیا ہم نے گلہ نہیں کیا
سب سے برائی لی مگر تم کو خفا نہیں کیا

جو بھی مطالبہ ہوا عذر ذرا نہیں کیا
اب تو نہیں کہو گے تم وعدہ وفا نہیں کیا

عمر گزر گئی تمہیں اپنا نہیں بنا سکے
سہنے کو کیا نہیں سہا کرنے کو کیا نہیں کیا

ہاتھ میں اپنا ہاتھ دو آؤ ہمارا ساتھ دو
اس کا بھی دل تو تھا مگر دل کا کہا نہیں کیا

میں تو مریض عشق ہوں میری صحت صحت نہیں
اچھا مجھے نہیں کیا تم نے بُرا نہیں کیا

شاید وہ دن بھی آئیگا جس دن کہیں گے ہم سے وہ
انجمؔ میں شرم سار ہوں تیرا کہا نہیں کیا


صوفیہ انجم تاج

1244, millbrook rd
Canton, MI 48188
(U.S.A)
Mob: 3134081224
3135618671


بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++


 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 389