* مطمئن ہوتا نہیں یہ دل کسی بھی بات پ *
مطمئن ہوتا نہیں یہ دل کسی بھی بات پر
تبصر ہ کا ر ۔ عبث ہے صو ر ت ۔حالات پر
خاکداں میں خاکساری کا مزا لیتا ہوں میں
ناز کرلیتا ہوں میں قدموں تلے ذرات پر
لہجہء خو د اختیاری بن گیا پہچا ں مر ی
منطبق فکر ۔ رسا ہوتی ہے میری ذات پر
کار ۔ دُنیا کو تما شا ئے دگر سمجھا نہیں
مجھ کو دُنیا نے کیا تسلیم، تسلیمات پر
کیوں نہ مجھ پر سہل ہوتی زندگی یاران۔من
استطاعت تھی سو اُس نے بوجھ ڈالے ہات پر
**************** |