* عجیب حوصلہ ِ لب کشائی ہو تا ہے *
غزل۔۔۔۔۔سید انور جاوید ہاشمی
عجیب حوصلہ ِ لب کشائی ہو تا ہے
تمام شکوے گلے سارے رنج دھوتا ہے
جو اہلِ د ر د ہیں اظہار سے وہ ڈرتے ہیں
غز ل میں کون یہا ں د ر د کو سموتا ہے
ہم اپنے د ید ہ و د ل کو نکھا ر تے ہیں یو ں
گلا ب جس طر ح شبنم سے چہرہ دھو تا ہے
گزر ہی جاتی ہیں وہ ساعتیں بھی با لآ خر
ستا ر ے جا گتے رہتے ہیں چا ند سو تا ہے
ہما ر ے ظا ہر ی حلئے کو دیکھتے کیا ہو
د ر و ن ِ ذات ہر اک د ل ملنگ ہوتا ہے
معا ملات محبت کے اُس پہ کیوں نہ کھلیں
جس آ نکھ پر د ر ِ آ ئینہ با ز ہو تا ہے
**** |