* نعت کہنے کا جو فن جانتے ہیں *
نعت کہنے کا جو فن جانتے ہیں
کیسے ہوتا ہے سُخن جانتے ہیں
نعت سیرت کا بیاں ہوتی ہے
بس یہی بات اپن جانتے ہیں
گل کی خوشبو کی طرح لفظوں سے
کب مہَکتا ہے چمن جانتے ہیں
رنگ لائے گی محبت اِ ن کی
کام آئے گا یہ فن جانتے ہیں
رُوح کو شانت رکھا جاتا ہے
میلا ہوگا نہ کفن جانتے ہیں
مصرعہ ِ تر انھیں ہوتا ہے عطا
کب جدید اور کُہَن جانتے ہیں
سیدانورجاویدہاشمی عکاس کے لئے
***** |