donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Anwar Javed Hashmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مشکل کریں نہ دور کیوں ان کی بھلا عل *
منقبت

مشکل کریں نہ دور کیوں ان کی بھلا علی ؑ
مشکل گھڑی میں جو کہیں مشکل کشا علیؑ
صلِّ ِ علیٰ نبیئنا و آلِ مُصطفٰےؐ
صلّو علیہٖ آلہٖ، صلِّ علیٰ  علیؑ
جھگڑا نہیں  ہے صرف عقیدے کی بات ہے
تم اُن کو اے علیؑ کہو وہ کہہ دیں  یاعلیؑ
کس کو خبر نہیں ہے وہ خیبر کا ماجرا
کردار جس کا مرکزی ہیں مُرتضیٰ علیؑ
وہ نائبِ رسولؐ ولایت کا مستحق
وہ بسترِ رسولؐ پہ سویا ہوا علیؑ
سردارِ خُلد جن کے پسر ہیں حسن حسینؓ
کوثر پہ منتَظر ہیں جہاں فاطمہؓ علیؑ
حق نے بھی اہلِ حق نے بھی تسلیم کرلیا
جس باب میں بھی کرگئے ہیں فیصلہ علیؑ
محروم کون ان کو کرے گا ثواب سے
کہتے ہیں جو، ہیں بعدِ رسولِ خدا علیؑ

سیدانورجاویدہاشمی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 273