* ایک آواز کے تعاقب میں العطش کیا صد *
نذرِ شہیدان ِ وفا
ایک آواز کے تعاقب میں العطش کیا صدائیں گم دیکھیں
یاد ہے معرکے میں قافلے کی محترم سی ردائیں گم دیکھیں
بھائی قربانِ راہِ حق میں ہوئے،کربلا کی زمیں تڑپ اٹھی
کنبہ آلِ رسول کا نہ بچے!جانے کتنی دعائیں گم دیکھیں
زندہ جاوید اُن کو ہونا تھا، کی رقم داستاں شجاعت کی
ہستیاں ماسوائے ورنہ تو کتنی ہی دائیں بائیں گم دیکھیں
نامِ مولیٰ، نیاز و نذرِ حُسین جو بھی کرتے ہیں پائیں دل کا چین
مشکلیں اُن کی سب ہوئیں آساں کب بھلا التجائیں گُم دیکھیں
سیدانورجاویدہاشمی
|