donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Waheedul Qadri Arif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* زمیں چھوڑ دی آسماں چھوڑ آئے *
انحراف فورم کے فی البدیہہ طرحی مشاعرہ منعقدہ ۱۶ مارچ ۲۰۱۲ میں پیش کردہ غزل:

زمیں چھوڑ دی آسماں چھوڑ آئے
ترے شہر میں اک جہاں چھوڑ آئے

ترے در پہ ہر داستاں چھوڑ آئے
یقیں ساتھ لائے گماں چھوڑ آئے

چلے آئے ہم تیری محفل سے لیکن
لگا جیسے خود کو وہاں چھوڑ آئے

زباں اب تو کھلتی نہیں ہے نہ جانے
کہاں اپنا زورِ بیاں چھوڑ آئے

جو اب پاس ہیں اپنی کوتاہیاں ہیں
ہم اپنی سبھی خوبیاں چھوڑ آئے

کیا ہم نے خود منتخب پتھروں کو
کسی راہ کی کہکشاں چھوڑ آئے

مئی عشق کی بے خودی کچھ نہ پوچھو
کہ تسبیح پیرِ مغاں چھوڑ آئے

محبت کی نیرنگیاں ہائے توبہ
کہیں اپنے ہم قلب و جاں چھوڑ آئے

جو سب چھوڑنا تھا تو کس بات کا غم
ہر اک فکرِ سود و زیاں چھوڑ آئے

جو بچپن کے ساتھی تھے پیری میں بچھڑے
کہاں سے چلے تھے کہاں چھوڑ آئے

خدایا ہمیں اپنی قربت عطا کر
کہ الفت میں تیری جہاں چھوڑ آئے

غرض اور عارفؔ کو نام و نشاں سے؟
جو خود اپنا نام و نشاں چھوڑ آئے — 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358