donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا مقصد حیات ترے ہات آئے گا *
غزل

کیا مقصد حیات ترے ہات آئے گا
ناکامیوں کے آگے جو تو سر جھکائے گا

منزل کی جستجو میں تو ٹھوکر بھی کھائے گا
رہرو!سمجھ لے راہ میں پتھر بھی آئے گا

خود بھی کرے گا دامنِ ہستی کو تارتار
جو دوسروں کی راہ میں کانٹے بچھائے گا

کردار تیرا صاف رہا تو یہ دیکھنا
تو زندگی میں اپنی بہت جگمگائے گا

اس دورِ شیطنت میںہیں ہر سو بغاوتیں
اس کشمکش میں کیسے کوئی چین پائے گا

اکرام ہے بڑوں کا نہ بچوں پہ شفقتیں
ماحول اس طرح کا کسے راس آئے گا

ایماں ہے جس کے پاس نہ اخلاص کی ہے بو
زادِ سفر وہ ساتھ میں کیا لے کے جائے گا

شیشے کا توُ مکان بناتا تو ہے مگر
ایک دن کہیں سے دیکھنا پتھر بھی آئے گا

میں دل کو دے رہا ہوں تجھے یاسؔ اسلئے
رکھ لے اذیتوں میں ترے کام آئے گا
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 300